وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا ، نک جونز کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بالی ووڈ سٹار نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے نک جونز اور بالی وڈ کی خوبرو حسینہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے، پریانکا چوپڑا نے اپنی ہندو رسم و رواج سے ہونے والی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ جوڑے میں ملبوس ہیں اور جونز بھی خوب نظریں ملائے فوٹو گرافروں کو پوز دے رہے ہیں ۔دوسری طرف نک جونز نے بھی عیسائی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے سفید جوڑا پہنا ہوا ہے، تصویر میں نک جونز نے کالے رنگ کا سوٹ ملبوس کر رکھا ہے، اس موقع پر نک جونز پریانکا چوپڑا کے ہاتھ کو چوم رہے ہیں۔جوڑے کی اس رومانوی تصویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر کافی پذیرائی ملی ہے، انسٹا گرام پر 33 لاکھ سے زائد مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، تصویر پر 35 ہزار سے زائد کمنٹس بھی آئے یعنی مداحوں کی کثیر تعداد نے تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونز عمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کی 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان ... تفصیل

دبئی(نیوز ڈیسک) معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران ... تفصیل