دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

عائشہ عمر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کو ایک مرتبہ پھر اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مداح آگ بگولہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کی توپوں کا رخ ان کی جانب کردیا گیا ہے ۔ہوا کچھ یوں کہ عائشہ عمر نے ایک نیا فوٹو شوٹ کروایا جس میں اداکارہ نے چست لباس زیب تن کیا ہے اور اس میں وہ انتہائی پرکشش نظر آرہی ہیں۔عائشہ عمر نے سیاہ رنگ کی بغیر بازو کے شرٹ پہنی ہوئی ہے ۔ایک اور جگہ پر انہوں نے ساڑھی میں تصاویر بنوائی ہوئی ہیں جن میں وہ کافی جاذب نظر اور پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔عائشہ عمر کی جیسے ہی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تو ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوگئے۔آئمہ زوہا کے نام سے موجود اکاؤنٹ میں ایک مداح نے تو عائشہ عمر کے مسلمان ہونے پرسوال اٹھا دیا اور لکھا کہ ’بے شرم مسلم نہیں لگتی ہو بے شرم‘۔اسد وسیم 98 نامی صارف نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ (عائشہ عمر) بھارتی ،مغربی اور یہودی -اسرائیلی ثقافت ،روایات کو بڑھاوا دے رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو تباہ کررہی ہے۔عمران خان کی حکومت کو اس معاملے بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ عمر کو اپنی تصاویر اور ویڈیو کی بناءپر تنقید کا سامناکرنا پڑتا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں معروف اداکارہ نے انتہائی بے ہودہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں عائشہ عمر ہوں اور میرا لباس انتہائی شائستہ ہے جبکہ عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن رکھا ہے جس میں ان کے جسم کا ایک ایک حصہ نظر آ رہا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر ... تفصیل