کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف ماڈل محض 34 برس کی عمر میں چل بسیں،فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکہ کی مشہور و معروف ماڈل جائیل اسٹراس محض 34 برس کی عمر میں چل بسیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ جائیل اسٹراس چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں اور بالآخر ان کا انتقال ہوگیا۔ان میں رواں برس 2 اکتوبر کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو چوتھی اسٹیج پر پہنچ کر ناقابل علاج ہو چکا تھا۔محض 22 سال کی عمر میں شہرت کی تمام بلندیوں کو چھو لینے والی یہ ماڈل گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی اور بالآخر 4 دسمبر بروز منگل کی صبح 11 بجے دم توڑ گئیں۔جائیل اسٹراس کی زندگی اس وقت تباہی کا شکار ہوئی جب وہ منشیات کی لت میں گرفتار ہوئیں، اپنی اس عادت کی وجہ سے ان کی صحت خاصی متاثر ہوئی جبکہ ان کی مالی حالت بھی دن بہ دن خراب ہوتی چلی گئی۔ سنہ 2012 میں جائیل اسٹراس نے امریکی ٹی وی شو ‘ڈاکٹر فل’ میں شرکت کی۔ شو کے دوران ان کے فیملی ممبران نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے منشیات کی عادی ہے اور اب میتھ اس قدر استعمال کر رہی ہے کہ وہ موت کے قریب پہنچ چکی ہے۔ان کی صحت کے ساتھ ساتھ مالی مسائل بھی اس قدر گھمبیر صورتحال اختیار کرگئے تھے کہ وہ بے گھر تک ہوگئی تھیں۔ڈاکٹر فل نامی اس شو میں شرکت کے بعد جائیل نے منشیات کی لت سے چھٹکارے کے لئے آسٹن میں ایک نشہ چھڑوانے والے سینٹر کا رخ کیا اور بالآخر اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔تاہم رواں سال 2 اکتوبر کو ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد 4 اکتوبر کو انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا۔اسٹراس نے 2007 میں ‘امریکاس نیکسٹ ٹاپ ماڈل’ کے آٹھویں سیزن میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما نے دوروز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ”پان مصالحے“ ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نئی فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ سے نکالے جانے پر فلم میکرز پر پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے بتایا کہ انہیں اچانک ہی بغیر وجہ بتائے فلم سے نکال دیا گیا اور انہیں اس بارے میں ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان ... تفصیل