اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

ایشیا کی دلکش ترین خواتین میں ماہرہ کا کونسا نمبر؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سال 2018 کی ایشیا کی خوبصورت اوردلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ، سونم کپور اور کترینہ کیف سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائوں کو خوبصورتی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی‘ (Eastern Eye) نے اس سال کی ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہےجس میں بالی ووڈ کی معروف اداکارائوں عالیہ بھٹ، سونم کپور، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان، صنم سعید، ارمینا رانا خان اور اقراء عزیز وغیرہ شامل ہیں۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں رئیس اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی کئی حسینائوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ان میں اداکارہ کترینہ کیف، سونم کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے، سونم کپور نے ساتویں اور کترینہ کیف نے نویں نمبر پر جگہ بنائی۔ایشیا کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست میں بالی ووڈکی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر رہیں جبکہ دوسرے نمبر پر دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ نیا شرما ہیں۔ ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں ماہرہ خان کے علاوہ پاکستان کی اور بھی حسین اداکارائیں شامل ہیں جن میں صنم سعید 19ویں، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اور اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ جریدہ ہر سال ایشیا سے تعلق رکھنے والی پر کشش اوردلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کرتا ہے، گزشتہ سال پریانکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبرپر تھیں

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل