کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

می ٹو مہم ،جنسی ہراساں ۔۔۔۔ مجھ پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے ، اداکارہ نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)رواں برس ستمبر میں بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر ’می ٹو‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔تنوشری دتہ کے بعد کنگنا رناوٹ سمیت کئی اداکارائیں سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور نازیبا رویوں کے خلاف کھل کر بات کی۔نہ صرف اداکارائیں اور ماڈلز بلکہ بھارت کی خواتین صحافی بھی سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا واقعات پر کھل کر بات کی۔خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام جہاں بولی وڈ ہدایت کار وکاس بہل پر لگا، وہیں ہدایت کار سبھاش گھائے پر بھی الزامات عائد کیے گئے۔سبھاش گھائے پر رواں برس اکتوبر میں ایک خاتون اور ماڈل و اداکارہ کیٹ شرما نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔سماجی کارکن ماہمیا ککرجی نے اپنی ٹوئیٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ 73 سالہ سبھاش گھائے نے ایک خاتون کو منشیات دینے کے بعد ان کا ریپ کیا تھا۔اس الزام کے بعد ماڈل و اداکارہ کیٹ شرما نے بھی سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا تھا۔اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ سبھاش گھائے نے انہیں رواں برس 6 اگست کو اپنے گھر پر بلایا اور نصف درج افراد کے سامنے مساج کرنے کی فرمائش کی۔کیٹ شرما کے مطابق انہوں نے ہدایت کار کی خواہش کے مطابق لوگوں کے سامنے ان کی مساج کی، تاہم اس کے بعد بھی ہدایت کار بعض نہ آئے اور ان سے انتہائی نامناسب کام کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ کے مطابق جب وہ ہدایت کار کا مساج کرنے کے بعد فارغ ہوکر دوسرے کمرے میں گئیں تو سبھاش گھائے وہاں آگئے اور انہیں زبردستی بوسہ دینے کی کوشش بھی کی۔اداکارہ نے سبھاش گھائے کے خلاف رواں برس اکتوبر میں ممبئی کے وروسوا تھانے میں شکایت بھی درج کروائی تھی، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے شکایت واپس لی تھی۔گزشتہ ماہ 24 نومبر کو خبر سامنے آئی کہ کیٹ شرما نے سبھاش گھائے کے خلاف درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی۔اداکارہ نے شکایت واپس لینے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے، تاہم جب سے انہوں نے سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا ہے اس کے بعد سے ان کی والدہ خاصی پریشان ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خاندان اور اپنی بیمار والدہ کا خیال رکھنا ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ اس پر انصاف حاصل کرنے کے لیے ادھر سے اُدھر پھر سکیںاور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کیٹ شرما کی جانب سے شکایت کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کا مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائیٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فلم ساز کے خلاف مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دے دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے ہر طرح کی تفتیش بند کردی گئی۔رواں برس یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں کسی شخص کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے پولیس نے بری کیا۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما نے دوروز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ”پان مصالحے“ ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نئی فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ سے نکالے جانے پر فلم میکرز پر پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے بتایا کہ انہیں اچانک ہی بغیر وجہ بتائے فلم سے نکال دیا گیا اور انہیں اس بارے میں ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان ... تفصیل