عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نک جونس سے شادی کی وجہ دھوکہ یا پھر شہرت ـ؟ پریانکا نے بالآخر چپ کا روزہ توڑ دیا ، اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے حال ہی میں یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھون پیلس میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔اگرچہ ان کی شادی کی دعوتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم ان کی شادی ہوتے ہی امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ نے ان کی شادیا ور محبت پر ایک مضمون شائع کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔اگرچہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ نک جونس کی منگنی اور محبت پر پہلے بھی کچھ افراد کو حیرت ہوئی تھی، تاہم امریکی میگزین کے مضمون میں ان کی محبت اور شادی کو ڈرامہ اور دھوکہ قرار دیا گیا۔’دی کٹ‘ میں لکھے گئے مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔مضمون شائع ہوتے ہی سب سے پہلے میگزین کو نک جونس کے بھائی اور بھابھی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ میگزین کو ایسا مضمون نہیں لکھنا چاہیے تھانک جونس کے بھائی اور بھابھی نے اپنی ٹوئیٹس میں ’دی کٹ‘ میگزین کے مضمون کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔یہی نہیں بلکہ امریکی میگزین کے مضمون پر بولی وڈ اداکار بھی ناراض ہوگئے اور انہوں نے بھی میگزین کو شرم دلانے کی کوشش کی۔اداکارہ سونم کپور نے بھی پریانکا چوپڑا کے خلاف لکھے گئے مضمون کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ مضمون سے نفرت اور صنفی تفریق جھلک رہی ہے اور یہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے ایک خاتون نے دوسری خاتون کے لیے لکھا۔اداکار ارجن کپور نے بھی مضمون پر تنقید کی اور نیویاک میگزین کو ٹوئیٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ذاتی طور پر پریانکا چوپڑا کو جانتے ہیں وہ پیار کے لیے کسی کو مجبور یا اغوا نہیں کر سکتیں۔دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مضمون شائع ہونے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی اس کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ایسی فضول باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتی۔اداکارہ نے اخبار سے بات کرتے ہوئے اپنی محبت اور شادی کے خلاف لکھے گئے مضمون پر بات کرنے کو وقت کا ضیاع بھی قرار دیا۔ادھر مضمون پر سخت تنقید ہونے کے بعد میگزین نے مضمون کو ہٹاتے ہوئے اپنے قارئین سے معزرت بھی کی ہے۔میگزین کی جانب سے مضمون کو ہٹاتے ہوئے اس کی جگہ معافی نامہ شائع کیا گیا اور بتایا گیا کہ ادارے کو مضمون کے خلاف متعدد قارئین نے شکایت کی، جس کے بعد اسے ہٹادیا گیا۔ ساتھ ہی ادارے نے دل آزاری پر معزرت بھی کی۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے گلوکار سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیرکے بیٹے نلیش ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ ریما شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف اور بڑی اداکارہ تھیں۔ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا۔ہر شوبز اسٹار کی طرح ریما ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) اداکار ارشد وارثی جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی حمایت میں بول پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ میرے لیے اس وقت بغیر کسی نتیجے کے اس موضوع سے ... تفصیل