آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

2 کتابیں لکھ ڈالیں ، پاکستانی زبان سیکھنے کیساتھ ساتھ کیا کام سیکھ رہی ہوں ؟ جیل میں قید ماڈل نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) غیر ملکی ماڈل ٹریسا پاکستانی جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کا کہنا ہے کہ رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔ نے میڈیا کے باہر گفتگو کرتے کہا کہ پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں۔ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جلد جیل سے رہائی پا کر اپنی دونوں کتابوں کو چھپواؤں گی۔جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے کیس سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کے ٹریننگ پر ہونے کی وجہ سے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔گذشتہ سماعت پر یرملکی ماڈل ٹریسا عدالتی کارروائی کے بعد احاطہ عدالت میں رونا شروع ہوگئی اور روتے ہوئے اسے بخشی خانے منتقل کیا گیا۔غیر ملکی ماڈل ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسے اپنی فیملی کی بہت یاد آتی ہے اور وہ ان کے بغیر بہت اداس ہو چکی ہے اس لئے اس کیخلاف کیس کا ٹرائل جلد اور بروقت مکمل کیا جائے۔ٹریسا نے کہا کہ میں تھک گئی ہوں روزنہ عدالت میں پیش ہوتی ہوں لیکن اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔اس کیس کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی نہ جانے اس کا فیصلہ کب ہو گا۔واضح رہے کہ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ماڈلنگ کے لیے پاکستان آئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان مکمل کرکے جمع کروا رکھا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر انہیں پڑوسی ملک بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو وہ وہاں کام کے لیے نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے واضح کیا کہ اب ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل