لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مائیکل جیکسن کا مبینہ بیٹا پاکستان کیوں آرہا ہے؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارمائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہاں کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔مائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے’ برانڈن ہاورڈ‘ نے دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کرنے کے بعد حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جلد پاکستان آنے کی خوشخبری سنائیں گے۔مائیکل جیکسن کی شبہیہ اور مبینہ بیٹے کی پاکستان آمد پر اب پاکستانی مداح بھی مائیکل جیکسن کے پَرتو کو لائیو پرفارمنس کرتے دیکھ سکیں گے۔برانڈن ہاورڈ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ ساز پروڈیوسر بھی ہیں جو اپنے گانے خود لکھتے ہیں۔ ان کا البم ’ان مائی ورڈز‘ نے بھرپور کامیابی سمیٹی اور 2006میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ 2007 میں ’فیس آف‘ نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا اور ہاورڈ کے نغمے ’ڈونٹ سے یو لو می‘ نے 2016ء میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ڈیلی میل کے مطابق ہاورڈ کی والدہ مکی ہاورڈ ایک معروف گلوکارہ تھیں اور نوجوانی میں مائیکل جیکسن کے عشق میں مبتلا تھیں۔ مائیکل جیکسن کے شہرہ آفاق نغمے ’بیلی جینز‘ کوان کی مکی سے محبت کا اظہار کہا جاتا ہےاور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ برانڈن ہاورڈ ان دونوں کےبیٹے ہیں۔تاہم مکی ہاورڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ کے مائیکل جیکسن کے بیٹے ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن 2009 میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے تھےلیکن اُن کے نغمے اور دھنیں اب بھی لہو گرماتی ہیں اور پوپ موسیقی کے دلدادہ افراد کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو ’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔لاہورمیں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے فلم ” پنجاب نہیں جاﺅں گی “کے بعد کون سا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے انہیں صدارتی اعزاز ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوو¿ں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا ... تفصیل