کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔پاکستان کی کامیاب ترین فلم ’مولاجٹ‘ کے ری میک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔ فلم گزشتہ کافی عرصے سے تیار تھی لیکن قانونی نوٹس کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر ہورہی تھی لیکن اب بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان یادگار کردار مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم’مولاجٹ‘میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان کردیا گیا ہے اب شائقین بے صبری سے فلم کے پہلے ٹیزر کا انتظار کررہے ہیں۔دوسری جانب فلم کے مرکزی کرداروں فواد خان اور ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈراماسیریل’ہمسفر‘کی کامیاب جوڑی فواد خان اورماہرہ خان کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے

مزید خبر یں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی و وڈ کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ پروین بوبی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔4 اپریل 1949کو پیدا ہونے والی پروین بوبی نے پچاس سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا جن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔ ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جس کےلئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں صفائی ، ٹریفک قوانین اور خصوصاً اخلاقی پہلوﺅں کو ... تفصیل