مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑاکی شادی کے بعد کترینہ نے بھی شادی بارے اہم فیصلہ کرلیا

katrina

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ میں سال 2018 شادیوں اور محبت کا سال رہا، کیوں کہ رواں برس سونم کپور، نیہا دھوپیا، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی ٹاپ اداکاراؤں نے شادیاں کیں۔وہیں اس برس عالیہ بھٹ، سشمیتا سین اور ملائیکا اروڑا خان کی محبتوں کے چرچے بھی رہے۔اسی طرح کترینہ کیف کی محبت اور شادی کی خبریں بھی آتی رہیں اور کچھ دن قبل ہی انہوں نے اس بات پر شکر کیا تھا کہ ان کا کچھ سال قبل ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ ہوا۔رنبیر کپور سے کترینہ کیف نے کیریئر کے ابتدائی دور میں محبت کی تھی اور دونوں کے درمیان کچھ سال تک تعلقات بھی رہے، تاہم کبھی بھی دونوں نے اس کا اعتراف نہیں کیا تھا۔لیکن گزشتہ ہفتے کترینہ کیف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اور رنبیر کپور کے تعلقات تھے، تاہم انہیں وہ تعلقات ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔اور اب انہوں نے ایک بار پھر محبت ہوجانے اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ممبئی مرر سے اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کترینہ کیف نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ اب وہ ماضی کے مقابلے بہتر ہو چکی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں اداکاری کی شروعات کی اور اب وہ ڈیڑھ دہائی انڈسٹری میں گزارنے کے بعد بہت کچھ سیکھ چکی ہیں۔کترینہ کیف نے بتایا کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’بھارت’ میں اچانک انہیں کاسٹ کیا گیا اور انہیں یہ تک معلوم نہیں تھا کہ فلم کی ٹیم انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا سب سے بہترین دوست بھی قرار دیا۔کترینہ کیف نے بتایا کہ اگرچہ سلمان خان ان کے سب سے بہترین دوست ہیں، مگر بعض مرتبہ وہ کئی دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں لیکن کبھی ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے تازہ خبر آئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کامیاب ایکشن فلم سیریز” ڈان“ کی آخری فلم میں بھی نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا موقف واضح کردیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت ... تفصیل