اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

بالآخر معذرت کرلی ۔۔۔ شادی کے بعد پریانکا اور نک جونس بارے اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پریانکا اور نک جونس حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کے بعد امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کے ذیلی میگزین ’دی کٹ’ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ شادی محض ایک دھوکا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔نک جونس سے شادی پر لگنے والے الزامات پر پریانکا کے ‘نو کمنٹساس مضمون پر پریانکا چوپڑہ نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم نک جونس کے اہلخانہ نے ٹوئٹر پر اس کی شدید مذمت کی تھی۔اور اب اَپ ڈیٹ یہ ہے کہ یہ مضمون لکھنے والی صحافی ماریہ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں معافی مانگ لی ہے۔ماریہ اسمتھ لکھتی ہیں کہ ‘میں پریانکا، نک جونس اور اُن تمام قارئین سے معذرت خواہ ہوں، جن کے جذبات میرے الفاظ کی وجہ سے مجروح ہوئے، میں نسل پرستی، اجنبیوں سے نفرت اور جنسی تفریق کو قبول نہیں کرتی‘۔انہوں نے مزید لکھا ’میں اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں، میں غلط تھی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں‘۔ واضح رہے کہ پریانکا کو مذکورہ آرٹیکل میں’جعلی فنکار‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے خود سے 10 برس چھوٹے لڑکے کا انتخاب سب کی توجہ مبذول کروانے کے لیے کیا ہے۔پریک کی شادی کا 18 فٹ طویل کیک بھی مداحوں کی توجہ کا مرکزدوسری جانب بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ’ میں اپنی جگہ خوش اور مطمئن ہوں، مجھے اس طرح کے تبصرے پریشان نہیں کرسکتے اور نہ ہی میں اس پر کچھ بھی کہنا چاہوں گی‘۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی تھی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔یہ شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جب کہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل