برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اداکاراکشے کمار کی قریبی دوست بولی وڈ فلم سازگرفتار، وجہ انتہائی شرمناک ، اب بچنا مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ دن پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کامیڈین راجپال یادیو کو قرض واپس نہ کرنے اور دھوکا دینے کے الزام میں عدالت نے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔اسی طرح 2 دن قبل ہی خبر آئی تھی کہ بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نہیں ملازمت کے جھوٹے وعدے کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔اگرچہ میکا سنگھ کو بعد
ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ کی معروف فلموں ’پیڈ مین، ٹوئلیٹ: ایک پریم کتھا اور رستم‘ سمیت دیگر فلموں کو پروڈیوسر کرنے والی پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو پولیس نے فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا۔شوبز ویب سائیٹ ’پنک ولا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پریرنا اروڑا کو انسداد اقتصادی جرم ونگ نے 16 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پریرنا اروڑا پر 16 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام کس نے لگایا اور انہیں کس کی فریاد پر گرفتار کیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پریرنا اروڑا کو پیسوں کے معاملے میں فراڈ کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔پریرنا اروڑا کو نہ صرف لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے کے معاملے پر ماضی میں گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے حوالے سے اس طرح کی متعدد خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کردیا۔کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ہدایت کار ابھیشک کپور کے ساتھ بھی اس بات پر جھگڑا کردیا تھا کہ انہوں نے فلم کا بجٹ اندازے سے کہیں زیادہ خرچ کردیا۔یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ ممکنہ طور پر پریرنا اروڑا سارہ علی خان کی فلم کو پروڈیوس نہیں کریں گی۔پریرنا اروڑا کری ارج انٹرٹینمنٹ نامی فلم پروڈکشن کمپنی چلاتی ہیں، اس کمپنی پر پہلے بھی 50 کروڑ روپے کے فراڈ کرنے جیسے سنگین الزامات لگ چکے ہیںماضی میں پریرنا اروڑا پر اداکار جان ابراہم بھی مالی فراڈ کرنے کے الزامات عائد کر چکے ہیں۔پریرنا نے فلم پروڈکشن کمپنی 2016 میں بنائی تھی اور اس کمپنی کے بینر تلے پہلی فلم اکشے کمار کی رستم ریلیز کی گئی تھی، رواں برس اس کمپنی کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں سامنے آئیں، جن کے مطابق پریرنا اروڑا نے کئی سرمایہ کاروں سے فراڈ کیا۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل