وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

انتظار تھا جس خبر کا بالآخر وہ خبر آہی گئی اداکارہ انوشکا شرما کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہرطرف سےمبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم نگری میں 10 سال مکمل ہونے پر چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ ہی متنازع قسم کے کردار منتخب کیے کیونکہ وہ میری اندرونی حس کے تحت ہوتے ہیں اور میں ایسے غیر روایتی کرداروں کی وجہ سے ہی کامیاب رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں فلمی صنعت میں ایک الگ مقام پر کھڑی ہوں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ خوش بختی ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے لیکن میں بہادر نہیں ہوں اس لیے کوئی رسک والا کام میں نہیں کرتی، میں وہی کردار کرتی ہوں جو مجھے موزوں لگے اور یہ کام میں اپنی حس اور دل کے تحت کرتی ہوں جو کہ آسان عمل ہے۔انوشکا شرما نے کہا کہ اسکرپٹ چھوٹی فلم کا ہو یا بڑی فلم کا، کام ہمیشہ دیکھا جاتا ہے اور شائقین ہر فلم میں انٹرٹینمنٹ تلاش کرتے ہیں، اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسکرپٹ سے بالاتر ہیں تو وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کیوں کہ اچھا اسکرپٹ نہ صرف فلم کو کامیاب بناتا ہے بلکہ یہ اسکرپٹ ہی اداکار کو مقبول بناتا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما نے ’بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ فلم اُن کو اصل پہچان نہ دلا سکی تھی تاہم 2010ء میں بننے والی ’بینڈ باجا بارات‘ فلم انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوئی۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل