ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ۔۔۔ شاہد کپورکے کینسر میں مبتلا ہونے کی افواہوں پر ردعمل، مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق افواہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں تاہم اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی ہے۔شاہد کپور کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں گزشتہ روز بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے بیانات سامنے آئے اور انہوں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔کینسر کی خبر سامنے آنے پر شاہد کپور کے والدین نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تاہم اب شاہد کپور کی جانب سے بھی بیان سامنے آگیا ہے۔شاہد کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مداحوں کو کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں اور لوگ ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔یاد رہے کہ 37 سالہ اداکار شاہد کپور نے 2003 میں فلم ‘عشق وشق’ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔شاہد کپور 2 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں چپ چپ کے، پدماوت، رنگون، ویلکم ٹو نیویارک، اڑتا پنجاب، تیری میری کہانی، حیدر، شاندار، چانس پے ڈانس اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فیشن سینس کے ہر جگہ ہی چرچے رہتے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے اتنا مہنگا لباس زیب تن کرلیا کہ وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔تصویر میں نظر آنے والا لباس پریانکا چوپڑا نے ممبئی ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہیں جو میری زندگی میں بہت سی خوشگوار اور مثبت چیزیں لاتی ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان بڑھتی دوستی گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے تاہم ان کی اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔پاکستان کے معروف اداکار محمد علی نے برسوں فلمی دنیا پر راج کیا، وہ ... تفصیل