کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

انوشکا کا دبنگ خان کیساتھ فلم میں کام کرنے سے صاف انکار ،اداکارہ نے سلمان خان کے بارے میں کیا کہا؟

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا شمار ان ڈائیریکٹرز میں کیا جاتا ہے، جن کے ساتھ شوبز انڈسٹری کی ہر اداکارہ کام کرنے کی خواہاں ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی پسندیدہ اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور ایشوریا رائے بچن کا نام سامنے آتا ہے۔تاہم حال ہی میں ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ اداکارہ انوشکا شرما کو سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آئیں کہ انوشکا شرما کو سلمان خان کے ہمراہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔تاہم اب انوشکا شرما نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھرا دیا ہے۔اداکارہ کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’انوشکا شرما سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ضرور ہیں، لیکن فی الحال ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اس قسم کی خبروں کو شائع نہ کریں۔اگر ایسا ہوتا تو یہ انوشکا شرما اور سلمان خان کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوتی، یہ دونوں اس سے قبل 2016 کی فلم ’سلطان‘ میں کام کرچکے ہیں۔انوشکا شرما اس وقت اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں، جہاں یہ دونوں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال 11 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی۔اس موقع پر انوشکا شرما نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی، جبکہ یہ بھی لکھا کہ ’اگر آپ ایک اچھے انسان سے شادی کریں تو زندگی جنت سے کم نہیں۔دوسرہ جانب ویرات کوہلی نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقین نہیں آرہا کہ ایک سال گزر گیا، ایسا لگ رہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو۔جبکہ ان دونوں کی شادی کی چند یادگار تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔یاد رہے کہ انوشکا شرما نے اپنی شادی کے موقع پر ڈیزائنر سبیاسچی کا ڈیزائن کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔جبکہ ویرات کوہلی بھی اس ہی ڈیزائنر کی بنائی شیروانی میں نظر آئے تھے۔ان دونوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر سب سے قبل اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انوشکا شرما بہت جلد فلم ’زیرو‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جو رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی و وڈ کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ پروین بوبی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔4 اپریل 1949کو پیدا ہونے والی پروین بوبی نے پچاس سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا جن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔ ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جس کےلئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں صفائی ، ٹریفک قوانین اور خصوصاً اخلاقی پہلوﺅں کو ... تفصیل