وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاکھوں دلوں پرراج کرنے والے لیجنڈری اداکاردلیپ کمارآج 96 برس کے ہو گئے، انھیں مخصوص انداز تخاطب کے باعث شہنشاہ جذبات پکارا جاتا ہے۔ ان کے یادگار کردار آج بھی پرستاروں کے دلوں پر نقش ہیں۔پشاورکے محلہ خداداد کی گلیوں میں آج بھی دلیپ کمارکو یوسف خان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ پانچ مرلہ مکان کوئی عام عمارت نہیں بلکہ برصغیر کے نامور ستارے دلیپ کمار کا آبائی گھر ہے۔ 2012 میں صوبائی حکومت نے اس مکان کو قومی ورثہ قرار دیا، جولائی 2014 میں پاکستانی حکومت نے لیجنڈ اداکار کے مقام پیدائش کو میوزیم بنانے کا اعلان کیا لیکن صرف یہ
دعوی صرف اعلان تک ہی محدود رہا۔خیبر پختونخوا حکومت نے جولائی 2014میں انٹی کویٹی ایکٹ کے تحت مکان تحویل میں لینے کا اعلامیہ جاری کیا،ورثہ قراردی گئی یہ عمارت توجہ نہ دینے کے باعث لگ بھگ منہدم ہونے کے قریب ہوچکی ہے، مداح بھی افسردہ ہیں کہ حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔بالی وڈ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار گیارہ دسمبر 1922 کو پشاور کے قدیمی محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا بچپن اسی شہر کی گلیوں میں گزرا، دلیپ کمار آج اپنی 96ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کی 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان ... تفصیل

دبئی(نیوز ڈیسک) معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران ... تفصیل