کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی،لڑکی کون ، کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جہاں سال 2018 بولی وڈ انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال مانا جارہا ہے، وہیں اب بولی وڈ اداکار اور کامیڈین کپل شرما بھی اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات جلندر میں شادی کی، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔کپل شرما کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میدیا پر خوب وائرل ہوئیں۔اپنی شادی کے دوران کامیڈین نے سبز رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جبکہ ان کی گرل فرینڈ گنی نے سنہرے اور سرخ رنگ کا لہنگا پہنا۔شادی سے چند روز قبل کپل مہندی اور دیگر ایونٹس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تھی۔جبکہ گنی نے خود اپنی مہندی کی تصاویر سب کے ساتھ شیئر کی۔خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ کپل شرما بھی اس سال شادی کرلیں گے، تاہم اس وقت اداکار نے خود اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔کپل شرما نے رواں سال مارچ میں سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کو متعارف کروایا تھا۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ نہیں کہوں گا کہ گنی میری ساتھی ہے، وہ مجھے مکمل کرتی ہے، گنی میں تم سے بےحد پیار کرتا ہوں، سب اسقبال کریں۔واضح رہے کہ کپل شرما کی شادی عین اس ہی روز ہوئی جس روز بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی کی شادی بھی بزنس مین آنند پیرامل کے ساتھ ہوئی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل