نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اداکارہ ، گلوکار علی ظفرکو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپر آئے ہیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بی ٹی ایس بینڈفہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ بی ٹی ایس کو بینگٹم بوائز بھی کہاجاتا ہے اور اس بینڈ میں سات ممبرزوی، جے ہوپ، آر ایم، جن، جیمن، جونکوک اورسوگا شامل ہیں۔علی ظفرپاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر رواں سال ایشیا کے آٹھویں پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ علی ظفرنے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پرایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اورتمام مداحوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا آپ کی محبت سرآنکھوں پر لیکن میں نے کبھی خود کو اس عزت کے قابل نہیں سمجھا۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی باکس آفس پر دہشت ناک فلم ”Us“ نے تہلکہ مچادیا، نو ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی جبکہ کیپٹن مارویل دوسرے اور ونڈر پارک تیسرے نمبر پر رہیں۔رائٹرڈائریکٹر جورڈن پیلے کی سسپنس اور خوفناک مناظر سے ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک) ہندوﺅں کے تہوار ہولی کے موقع پر بھارت کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ پر 14 شرابیوں نے حملہ کردیا۔ اداکارہ کی جب کسی نے مدد نہ کی تو انہوں نے اپنی چپل اتاری اور اکیلی ہی ان سے بھڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرہ خان اوربلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ میں دھماکے دار انٹری کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔جاندار اداکاری اور دلفریب حسن کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہرہ خان پاکستان انڈسٹری کی صفہ اول اداکارہ مانی جاتی ہیں جوکہ اب ... تفصیل