آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

لوگ میری والدہ کو کہتے تھے۔۔۔ شاہ رخ خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، اپنی ماضی بارے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوگ ان کی والدہ کو کہتے تھے کہ تمہارابیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا چاہیے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ میں اداکار بنوں لیکن چند لوگ ہمیشہ میری ماں سے کہتے تھے کہ تمہارا بیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ میں خوبصورت اورپُرکشش نہیں۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری ماں لوگوں کی باتیں سن کر دکھی ہوجاتی تھیں لیکن مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا، میں ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتا تھا اور انہیں کہتا تھا میں کام کرتا رہوں گا، اس وقت مجھے فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور میں اسٹیج پر اداکاری کرتا تھا، اس کے بعد ٹی وی کام کرنا شروع کیا اور آج 30 سال بعد میں ایک پوسٹر بوائے ہوں۔دوران انٹرویو جب شاہ رخ سے پوچھا گیا جیسے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے کیریئر کے لیے بالی ووڈ کو چنا ہے کیا آپ کے بچے بھی فلم انڈسٹری کو جوائن کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں کنگ خان نے کہا نا میرا بیٹا اورنا میری بیٹی ایک اداکار کی طرح بڑے ہوئے ہیں، ہاں سہانا کا جھکاؤ اداکاری کی طرف ہے لیکن آریان اداکار بننا نہیں چاہتا بلکہ اس کی دلچسپی فلمیں بنانے میں ہے وہ فلم ڈایریکٹر بننا چاہتا ہے جب کہ ابرام کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس کیریئر کا انتخاب کرے گا، ابرام کسی راک اسٹار کی طرح خوبصورت ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم’زیرو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکاشرما شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر انہیں پڑوسی ملک بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو وہ وہاں کام کے لیے نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے واضح کیا کہ اب ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل