سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

فلموں میں مسلسل ناکامی ،ادکارابھیشیک بچن نےبالآخر اہم فیصلہ کرلیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ کے پاس بھلے ہی امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے لیے بہت زیادہ کردار موجود نہ ہوں، تاہم ڈیجیٹل دنیا میں یقیناً ابھیشیک اپنے کیریئر کو آزما سکتے ہیں۔فلم ’من مرضیاں‘ کے اداکار ابھیشیک بچن کو ایمیزون کی سیریز ’بریتھ‘ (breathe) کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق اداکار نے خود کردی۔اس سیریز کے پہلے سیزن میں آر مادھون نے ایک والد کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے بیٹے کو پھیپھڑوں کے جان لیوا مرض سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔جبکہ دوسرے سیزن کی کہانی کے حوالے سے اب تک کچھ واضح نہیں ہوا ہے۔’بریتھ‘ کی ہدایات ماینک شرما دیں گے، جو اس سیریز کی کہانی بھی تحریر کررہے ہیں۔اس سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں ہوا۔دی ہولی وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’میں ڈجیٹل دنیا کا حصہ بننے کے لیے بےحد پرجوش ہوں، میرے لیے سب سے اہم میرا فن ہے جبکہ مجھے اس شو کی کہانی بھی بےحد پسند آئی‘۔یاد رہے کہ 42 سالہ ابھیشیک بچن نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ کے ساتھ کیا۔جس کے بعد وہ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئے، جن میں ’دھوم سیریز‘، ’گرو‘، ’بلف ماسٹر‘ شامل ہیں۔انہوں نے سال 2007 میں سابق مس ورلڈ اور نامور اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی تھی۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا کہ نہیں جانتی میری شادی کب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے بھی بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے تینوں بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول فلم نگری سے وابستہ ہیں اور ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سولنکی رکھ لیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا ... تفصیل