دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

700کروڑ کی ریکارڈ کمائی کرنیوالی فلم ،عام اور دبنگ خان جیسے اداکاروں کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی سپر میگا بجٹ فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ اگرچہ اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کر چکی ہے اور اس نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑے ہیں۔تاہم یہ فلم ریکارڈ کمائی کرنے کے باوجود 14 دسمبر تک بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود تھی۔’ٹو پوائنٹ زیرو‘ نے 14 دسمبر تک دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کما لیے تھے اور یہ فلم ریلیز کے ابتدائی 2 ہفتوں میں اتنی کمائی کرنے والی پہلی فلم بھی ہے۔ٹائمز ناؤ کے مطابق ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ نے دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کما کر بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔فلم نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ‘باہو بلی ون’ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ان سے چھٹا نمبر چھین کر اسے ساتویں نمبر پر پہنچا دیا، تاہم یہ فلم ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ توڑنے میں تاحال ناکام ہے۔اگرچہ فلم نے ریکارڈ کمائی کی ہے اور اپنے بجٹ سے کروڑوں روپے زائد بھی بٹور چکی ہے، تاہم فلم بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں سے پیچھے ہیں۔بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچ بڑی فلموں میں 3 مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، ایک دبنگ ہیرو سلمان خان اور ایک ’باہو بلی 2‘ ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دن میں ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ عامر خان کی پی کے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان سے آگے نکل کر چوتھے یا تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔بھارت کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم عامر خان کی دنگل ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر باہوبلی 2، تیسرے نمبر پر سیکریٹ سپر اسٹار، چوتھے پر پی کے، پانچویں پر بجرنگی بھائی جان اور چھٹے نمبر پر ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ آگئی ہے۔رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس فلم کو 550 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا تھا، تاہم یہ فلم صرف سینما گھروں سے ہی 700 کروڑ کمانے میں کامیاب گئی ہے۔علاوہ ازیں اس فلم نے سیٹلائیٹ اور ٹی وی رائلٹی کی مد میں بھی 350 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، اس بار فلم میں جہاں ایشوریا رائے کی جگہ ایمی جیکسن کو کاسٹ کیا گیا ہے، وہیں فلم میں اکشے کمار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم میں اکشے کمار طاقتور ولن جب کہ رجنی کانت روبوٹ ہیرو کے روپ میں نظر آئے ہیں اور ایمی جیکسن بھی اس کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر ... تفصیل