اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ پونم کور کرتار پور راہداری سے خوش، ایسا اقدم جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پاکستان اور بھارت میں موجود سکھ برادری میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تاہم اب بھارتی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری پر ایک دستاویزی فلم ریلیز کر دی ہے۔پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم میں کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا۔ 12 برس سے تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پونم کور نے گذشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا تھا۔ اس دوران پونم کور نے 28 نومبر کو کارتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری بھی دی تھی۔دورہ پاکستان کے دوران پونم کور نے ایک نان کمرشل دستاویزی فلم بنائی جس میں دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پاکستان آنے کی ترغیب دلائی۔دستاویزی فلم ”اے واک وِد پونم کور” (A Walk With Poonam Kaur) 4 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں پونم کور نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے بھی اپنے پیغام کو اُجاگر کیا جو یہ ہے کہ ’پھر اُٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے، ہند کو ایک مرد کامل نے جگایا ہے خواب سے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے نارووال کے قریب کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔ کرتار پور بارڈر پر اس راہداری کی تعمیر کے بعد سکھ یاتریوں کو کرتارپور آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے فیروز پور روڈ پر واقع مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں گزشتہ صبح بیٹے کوجنم دیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔پیدائش کی ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئیتا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“ ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداوں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ ... تفصیل