سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پریانکا اور دپیکا کے بعد سشمیتا سین نے بھی اپنی شادی کاارادہ ظاہر کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق مس یونیورس اور بالی و وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی محبت کا اعلان کرتے ہوئے جلد شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے، دونوں ممکنہ طور پر اگلے برس سردیوں میں شادی کرینگے ۔ واضح رہے کہ 27 سالہ روہمن اور 43 سالہ سشمیتا کئی ایک مرتبہ ایونٹس اور مختلف تقاریب میں دیکھے جاچکے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین آئندہ برس نوجوان ماڈل کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، روہمن عمر کے حساب سے 15 برس چھوٹے ہیں۔بھارتی میڈیا کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 42 سالہ اداکارہ و سابق مس یونیورس نے اپنے سے 15 سال چھوٹے 27 سالہ ماڈل کو جیون ساتھی منتخب کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں آئندہ برس شادی کرنے جارہے ہیں۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سشمتا سین اور روہمن کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے آئندہ برس شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق روہمن نے گزشتہ دنوں اداکارہ سے محبت اور شادی کرنے کا اظہار کیا جسے انہوں نے فورا تسلیم کیا اور اپنی بھی خواہش کے بارے میں بتایا۔ایک اور ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سشمتا کی لے پالک صاحبزادیاں رینی اور علیسا اپنی والدہ اور روہمن کی دوستی کو آئندہ برس 2019 تک ازدواجی رشتے میں بدلنا چاہتی ہیں۔روہمن نے اداکارہ کی رہائش پر ہونے والی دیوالی کی تقاریب میں شرکت کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیں جس میں سشمتا اور اُن کی صاحبزادیاں بھی موجود تھیںعلاوہ ازیں دونوں نے شلپا شیٹھی کے گھر پر منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب میں بھی ایک ساتھ شرکت کی، اس میں سشمتا روہمن کے ساتھ جس انداز سے داخل ہوئیں اُسے دیکھ کر انڈسٹری میں جاری قیاس آرائیاں مزید تقویت اختیار کرگئیں۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک)ماہرہ خان اور فواد خان کی آنے والی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا‘ جٹ کے ٹریلر نے یوں تو ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔تاہم اس فلم کے لیے شروع سے ہی مشکلات رہی ہیں اور اب فلم کی ٹیم کی مشکلات میں ... تفصیل