خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سری دیوی کی بیٹی کس سے محبت کرتی ہیں ؟ جھانوی کپور نے بالآخر چپ کا روزہ توڑ دیا ، لڑکا کون ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)رواں برس جولائی میں اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور یوں تو جلد ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔تاہم وہ اپنے فیشن، مصروفیات اور ساتھی اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں۔جھانوی کپور اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں بھی نوجوان ہیرو اشان کھاتر سے رومانس کرتی دکھائی دی تھیں، اس فلم میں دونوں نے کالج کے طالب علموں کا کردار ادا کیا تھا، جنہیں ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے۔فلم کی شوٹنگ سے اس کی ریلیز تک دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور انہیں متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ جھانوی کپور اور اشان کھاتر کے درمیان محبت ہے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔اگرچہ دونوں انٹرویوز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے محبت اور تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔لیکن اب اشان کھاتر نے جھانوی کپور سے اپنی محبت اور تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے۔فلم فیئر کے مطابق اشان کھاتر حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے جھانوی کپور کے ساتھ تعلقات اور محبت کے بارے میں پوچھا۔اگرچہ اشان کھاتر نے واضح طور پر جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جھانوی کپور کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے کرن جوہر کے شو میں کھل کر باتیں کی ہیں، جو جلد ہی نشر ہوگا۔اشان کھاتر نے کوئی انکشاف کرنے کے بجائے جھانوی کپور کی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کی باقاعدہ پہلی ملاقات دھڑک کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جس کے بعد ہی وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔اشان کھاتر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے جھانوی کپور کو پہلے بھی دیکھا تھا، تاہم فلم میں ایک ساتھ کام کرنے سے قبل وہ ایک دوسرے سے نا آشنا تھے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جھانوی کپور سے تعلقات پر کافی ود کرن جوہر میں کھل کر باتیں کی ہیں اور اس پروگرام کی قسط جلد ہی نشر کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل کافی ود کرن میں جھانوی کپور اپنے بھائی ارجن کپور کے ساتھ شریک ہو چکی ہیں اور ان سے بھی اشان کھاتر کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔پروگرام کے دوران ارجن کپور نے بہن کو کہا تھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ وہ اشان کھاتر سے ملاقاتیں کرتی رہتی ہیں، جس پر جھانوی کپور نے کوئی جواب دینے کے بجائے مذاق میں اس بات کو ٹال دیا تھا۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں لیکن کبھی ... تفصیل

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے تازہ خبر آئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کامیاب ایکشن فلم سیریز” ڈان“ کی آخری فلم میں بھی نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری ... تفصیل

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا موقف واضح کردیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت ... تفصیل