دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈیبیو فلم ’کیدر ناتھ‘ کی کامیابی کے بعد سارہ علی خان کو ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی‘ کے تیسرے سیکوئل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں اپنی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ ‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ پہلی ہی فلم کی ذریعے سارہ نے مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی نامور ہدایت کاروں پر بھی سحر طاری کردیا ہے۔فلم باغی کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا بھی اُن کی متاثر کن اداکاری کی وجہ سے اداکارہ کے گرویدہ ہو گئے ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل میں سارہ کو کام کرنے کی پیش کش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم باغی کے فلم ساز ساجد ناڈیاڈ والا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو پیشکش کی گئی ہے۔ اگر سارہ اس بڑے پروجیکٹ کو کرنے کی ہامی بھرتی ہیں تو وہ مین اسٹریم فلمز میں کمرشل اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں گی۔سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی یہ چاہتی ہوں کہ فلم سیٹ پر مجھے موت آئے کیوں کہ فلموں کے بنا میری زندگی خالی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں مختلف قسم کے کردار کے تجربات کرنا چاہیں گی ۔واضح رہے کہ فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کے بعد سارہ علی خان معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ہمراہ جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔ فلم رواں ماہ ہی 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر ... تفصیل