ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

جب شاہ رخ خان کوبدصورت کہا گیاتو ۔۔۔۔ مداحوں کیلئےا چانک حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا جب انہیں بد صورت کہا گیا تھا تو ان کے کیا احساسات اور جذبات تھے۔بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی والی فلم ’زیرو‘ کی پروموشن میں آج کل خاصے مصروف ہیں۔ اداکارنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرئیرکے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، نہ ہی کسی بھی طرح ایک اداکار کے جیسے نظر آتے ہیں اورنہ بہترین رقص کر سکتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ کرئیر کے آغاز میں ایک ہدایتکار کے ساتھ میٹنگ جاری تھی، اورمیٹنگ کے دوران ہدایتکارنے کہا کہ تمہیں فلم میں کہیں بھی جگہ دے دیں گے کیونکہ تم بدصورت ہو اور ایک ہیروکی طرح بالکل نہیں لگتے۔اداکار نے کہا کہ ان باتوں کے بعد مجھے بہت احساس ہوتا تھا کہ میں کس طرح رومانوی کردارادا کروں گا لیکن حوصلہ اس وقت بڑھا جب آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا نے تعریف کی اورکہا کہ تم ایک رومانوی اداکاربن سکتے ہو۔واضح رہے کہ اداکار کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبرکوسنیما کی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل