وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

کرینہ نے بیٹے کی پیدائش کے چند ہفتوں بعد ہی 20کلو وزن کیسے کم کیا؟ مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکاراؤں کو اپنے کردار کی مناسبت سے کبھی خود کو ڈراؤنا بنانا پڑتا ہے تو وہیں انہیں اپنا وزن بھی بڑھانا پڑتا ہے۔اسی طرح اداکاراؤں کو کافی سال تک انڈسٹری میں بطور ہیروئن یا سپر اسٹار اداکارہ کے طور پر رہنے کے لیے اپنی فٹنس پر بھی بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔حالیہ برسوں میں بولی وڈ میں فٹنس کا رجحان بڑھ گیا اور کئی اداکارائیں جم جاتی نظر آتی ہیں، وہیں کئی اداکاراؤں نے خصوصی ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔اداکارہ کرینہ کپور کو بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھ جانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد ہی ایک معروف خاتون ٹرینر کی خدمات حاصل کرکے چند ہی مہینوں میں خود کو پہلے سے بھی زیادہ فٹ کر کے دکھایا تھا۔کرینہ کپور کی فٹنس کے پیچھے کسی ’ممبئی والا‘ ’دہلی والا‘ یا ’پونا والا‘ کا ہاتھ نہیں بلکہ ایک ’کراچی والا‘ کا ہاتھ تھا۔جی ہاں، کرینہ کپور نے فٹنس کے لیے بھارت کی معروف ٹرینر یاسمین کراچی والا کی خدمات لی تھیں۔صرف کرینہ کپور ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریٹی زنٹا، کریٹی سونن، بپاشا باسو، الیانا ڈی کروز، ملائیکا اروڑا خان اور صوفیہ چوہدری سمیت کئی دیگر اداکاراؤں نے بھی یاسمین کراچی والا کی خدمات لیں۔مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیدا ہونے والی یاسمین کراچی والا نے امریکا سے فٹنس کی تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد 1991 میں ہی فٹنس میں کیریئر کا آغاز کیا۔تاہم بعد ازاں یاسمین کراچی والا 2006 میں ایک بار پھر تعلیم اور تربیت کے لیے امریکا گئیں اور واپس آنے پر وہ بولی وڈ اداکاراؤں میں مقبول ہوگئیں۔یاسمین کراچی والا نے ممبئی کے معروف علاقے میں اپنا فٹنس کلب بھی کھول رکھا ہے، جب کہ وہ مختلف ایونٹس اور ٹی وی پروگراموں میں بھی فٹنس کی تربیت دیتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ اداکاراؤں کے گھر جاکر بھی انہیں تربیت دیتی نظر آتی ہیں۔یاسمین کراچی والا شادی شدہ اور ایک جواں سالہ بیٹی کی ماں ہیں، تاہم وہ فٹنس میں اپنی بیٹی اور کئی بولی وڈ اداکاراؤں سے بھی زیادہ جوان نظر آتی ہیں۔یاسمین کراچی والا سے فٹنس کی تربیت لینی والی اداکارائیں اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، تاہم وہ خود بھی اپنے انسٹاگرام پر اداکاراؤں کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یاسمین کراچی والا 12 کلاسز کی فیس تقریبا 20 ہزار بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔یاسمین کراچی والا نے دپیکا پڈوکون کو فلم پدماوتی کے لیے بھی جسمانی طور پر تیار کیا اور انہیں ایک نئے فٹنس شیپ میں تیار کیا، جس کے بعد کئی اداکارائیں ان سے ایسی ہی فٹنس کی تربیت لینے آئیں۔یاسمین کراچی والا نے جہاں بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کا وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں انہوں نے حال ہی میں کترینہ کیف کو بھی ٹھگس آف ہندوستان، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت کے لیے جسمانی طور پر تیار کیا۔اسی طرح انہوں نے الیانا ڈی کروز، پریٹی زنٹا، عالیہ بھٹ، ہما قریشی اور ملائیکا اروڑا سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی فٹنس کی تربیت دی۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی باکس آفس پر دہشت ناک فلم ”Us“ نے تہلکہ مچادیا، نو ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی جبکہ کیپٹن مارویل دوسرے اور ونڈر پارک تیسرے نمبر پر رہیں۔رائٹرڈائریکٹر جورڈن پیلے کی سسپنس اور خوفناک مناظر سے ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک) ہندوﺅں کے تہوار ہولی کے موقع پر بھارت کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ پر 14 شرابیوں نے حملہ کردیا۔ اداکارہ کی جب کسی نے مدد نہ کی تو انہوں نے اپنی چپل اتاری اور اکیلی ہی ان سے بھڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرہ خان اوربلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ میں دھماکے دار انٹری کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔جاندار اداکاری اور دلفریب حسن کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہرہ خان پاکستان انڈسٹری کی صفہ اول اداکارہ مانی جاتی ہیں جوکہ اب ... تفصیل