حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا              مریم اورنگزیب کا ڈیم فنڈ تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ              اسد منیرخود کشی کیس: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع              شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل سمیت 7 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل              بھارتی جیل قید ایک اور پاکستانی جاں بحق              اسلام آباد، تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

جنسی اسکینڈل سامنے لاکر خواتین نے طاقتور لوگوں کو ڈرا دیا اور ۔۔۔ بولی ووڈ اداکارہ کو شرمناک آفر کس نے کی ؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں رواں برس 26 ستمبر کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی مہم ’می ٹو‘ نے اس وقت زور پکڑا، جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سال قبل اداکار کی جانب سے فلم کے سیٹ پر سب کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، ساتھ ہی اداکارہ نے دیگر افراد پر بھی الزامات لگائے تھے۔تنوشری دتہ کے بعد کنگنا رناوٹ سمیت کئی بولی وڈ اداکارائیں اور دیگر بھارتی خواتین سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر کھل کر بات کی۔جہاں نانا پاٹیکر پر الزامات لگے، وہیں فلم ساز وکاس بہل، سبھاش گھائے، موسیقار انو ملک اور فلم ساز ساجد خان سمیت دیگر شخصیات پر بھی خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگے۔فلم ساز ساجد خان پر جہاں تین اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے، وہیں دیا مرزا اور بپاشا باسو جیسی اداکاراؤں نے بھی فلم ساز کے رویے کی شکایت کی۔اداکارہ اہانا کمرا نے بھی ساجد خان کے رویے کی شکایت کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ فلم ساز نے انہیں قابل اعتراض منظر کی پیش کش کی۔اداکارہ نے رواں برس نومبر میں کہا تھا کہ ساجد خان نے انہیں پیش کش کی کہ اگر انہیں کسی جانور کے ساتھ غلط مناظر شوٹ کروانے کے لیے 100 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ ایسے مناظر کریں گی؟اور اب اہانا کمرا نے کہا ہے کہ بولی وڈ کی خواتین و اداکاراؤں نے طاقتور شخصیات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو سامنے لا کر انہیں ڈرا دیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنی آنے والی ویب سیریز رنگ باز کی تشہیر کے دوران اہانا کمرا نے کہا کہ اداکاراؤں کی جانب سے فلم سازوں و اداکاروں کے معاملات کو سامنے لانے کے بعد انڈسٹری کے مرد حضرات ڈرے ہوئے ہیں۔اہانا کمرا نے می ٹی مہم کو خواتین اور بولی وڈ کے لیے بہتر قرار دیا اور کہا کہ اداکاراؤں کے بولنے سے تبدیلی آئی اور اب مرد حضرات کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے کسی کی زندگی خراب کی۔اہانا کمرا کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں ہونے اور ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کی خاموشی توڑنے سے نہ صرف فلم انڈسٹری میں تبدیلی آئی، بلکہ اب سماج کے طاقتور لوگ بھی بدل گئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب مرد حضرات کو احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے خواتین کے ساتھ غلط کیا۔اہانا کمرا کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کے بولنے سے قبل مرد حضرات کو کوئی پروا نہیں تھی اور نہ ہی انہیں خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کی پرواہ تھی، کیوں کہ ان کی زندگی سکون سے گزر رہ تھی، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئیاہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے، وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں اہانا کمرا سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

مزید خبر یں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار جنیفر گارنر کو 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیدیا گیا ۔امریکی جریدے پیپل میگزین نے اداکارہ، کاروباری شخصیت اور بچوں کےلئے حقوق کےلئے سرگرم جنیفر گارنر کو اپنی سالانہ فہرست میں خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔47 سالہ اداکارہ ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کےلئے میں نے سخت محنت کی ہے،اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) با لی وڈ کے اداکار سلمان خان خلاف ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص کی جانب سے سلمان خان کے خلاف موبائل چھیننے کا مقدمہ درج کروایا گیا ۔اس شخص کا کہنا ہے کہ ... تفصیل