سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

می ٹی مہم۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ اہانا کمرا کے بیان نے سب کو ششدر کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اہانا کمرا نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکاراؤں نے طاقتور شخصیات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو سامنے لا کر انہیں ڈرا دیا۔اپنی آنے والی ویب سیریز رنگ باز کی تشہیر کے دوران اہانا کمرا نے می ٹی مہم کو خواتین اور بالی وڈ کے لیے بہتر قرار دیا اور کہا کہ اداکاراؤں کی جانب سے بھارتی فلم سازوں اور اداکاروں کے معاملات کو سامنے لانے کے بعد انڈسٹری کے مرد حضرات ڈرے ہوئے ہیں۔اہانا نے کہا کہ ’می ٹو‘ جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا۔ اس سے قبل مرد حضرات کو کوئی پروا نہیں تھی اور نہ ہی انہیں خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کی پرواہ تھی، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں خواتین کے بولنے سے تبدیلی آئی اور اب مرد حضرات کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے کسی کی زندگی خراب کی۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل