وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

شادی شدہ ہونے کے باوجود کنگ خان نے کترینہ کو ایسی آفرکردی جس کا اداکارہ کو طویل عرصے سے انتظار تھا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کا شمار پرکشش اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔اگرچہ ان کے رومانس کے حوالے سے ماضی میں مختلف خبریں آتی رہیں، تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے کسی مرد کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں گئیں۔’کملی، چکنی چمیلی، شیلا کی جوانی، ثریا جانے لے گی کیا اور حسن پرچم‘ جیسے گانوں میں جلوے دکھانے والی 35 سالہ کترینہ کیف کے حوالے سے اگرچہ ماضی میں یہ باتیں سامنے آئیں کہ وہ دبنگ ہیرو سلمان خان سے تعلقات میں ہیں، تاہم انہوں نے اس کی تصدیق کبھی نہیں کی۔کترینہ کیف اگرچہ سلمان خان کو اپنا بہترین ترین دوست بھی قرار دے چکی ہیں، تاہم انہوں نے ان سے محبت اور تعلقات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔اسی طرح ان کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے، تاہم اس معاملے پر بھی کبھی کترینہ کیف نے کھل کر بات نہیں کی۔حال ہی میں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے خیال میں شادی کے لیے اتنا پریشان نہیں ہونا چاہیے، وہ جب ہونی ہوگی، ہوجائے گی۔تاہم اب انہوں نے گزشتہ ایک دہائی سے کسی کے ساتھ ڈیٹ پر نہ جانے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔انڈین ایکسپریس کی ذیلی ویب سائیٹ ’انڈلگ‘ نے اپنی خبر میں بتایا کہ آنے والی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے دوران کترینہ کیف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سال سے انہیں کسی مرد یا لڑکے نے ڈیٹ پر چلنے کے لیے نہیں کہا۔کترینہ کیف نے اگرچہ اس پر افسوس کا اظہار نہیں کیا کہ تاہم انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے کسی نے بھی ان سے ڈیٹ کے لیے پوچھا تک نہیں۔اداکارہ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ انہیں ڈیٹ کی آفر نہ کیے جانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، تاہم ان کے ساتھ انٹرویو میں بیٹھی انوشکا شرما نے کہا کہ لڑکے ان سے ڈرتے ہوں گے۔انوشکا شرما نے وضاحت کی کہ کترینہ کیف کی شخصیت ایسی لگتی ہے کہ مرد انہیں ڈیٹ کرنے کی پیش کش کرنے سے ہی ڈر گئے ہوں گے۔انٹرویو میں بیٹھے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی اگرچہ انوشکا شرما کی بات سے اتفاق کیا، تاہم انہوں نے موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے کترینہ کیف کو ڈیٹ پر چلنے کی پیش کش بھی کردیشاہ رخ خان نے ہیرو کی طرح کترینہ کیف کو ڈیٹ پر چلنے کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ آج ہی دہلی میں ایک ساتھ ڈیٹ پر جائیں گےشاہ رخ خان نے مزید کہا کہ وہ ڈیٹ کے دوران کھانے پینے کے علاوہ ہر وہ کام کریں گے، جو کترینہ کیف چاہیں گی۔خیال رہے کہ ان تینوں اداکاروں کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، تینوں کے ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل تینوں جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔پہلی فلم کی طرح اس فلم میں بھی تینوں کو ٹرائی اینگل پیار میں دکھایا جائے گا۔زیرو میں پہلی بار شاہ رخ خان چھوٹے قد کے انسان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جب کہ انوشکا شرما دماغی طور پر مفلوج ہونے والی ایک ناسا سائنسدان کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں کترینہ کیف اداکارہ کا کردار ادا کرتی دکھائیں دیں گی۔

مزید خبر یں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک)ماہرہ خان اور فواد خان کی آنے والی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا‘ جٹ کے ٹریلر نے یوں تو ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔تاہم اس فلم کے لیے شروع سے ہی مشکلات رہی ہیں اور اب فلم کی ٹیم کی مشکلات میں ... تفصیل