برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹی۔۔۔ عدالت سے ماڈل ایان علی بارے بری خبر آگئی ، اب بچنا مشکل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، مسلسل غیر حاضری پر ایان علی کے وکیل سرفراز علی نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے کہ ڈاکٹروں نے ایان علی کو فروری میں پاکستان کے سفر کی اجازت دی ہے، ملزمہ فروری میں عدالت پیش ہو کر اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کرے گیعدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ 3 سال سے دانستہ غیر حاضر ہے، ملزمہ کے عدالت میں سرنڈر کرنے تک وارنٹ گرفتاری واپس نہیں لئے جا سکتے، 18 جنوری سے کوئی التواء نہیں ہوگا اور ملزمہ کی غیر موجودگی میں ہی ٹرائل شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹی۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل