وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

انتظار کی گھڑیاں ختم سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا ، لڑکا کون ؟ کیا کام کرتے ہیں ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، جسے کامیاب کہا جا رہا ہے۔تاہم اب ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس اور ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔اگرچہ سارہ علی خان فلم ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی خبروں میں تھیں اور انہوں نے اپنے بیانات سے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اب وہ باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں اور کئی اداکاروں سے ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔سارہ علی خان نے رواں برس نومبر میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی اور اپنے والد کے سامنے ہی کہا تھا کہ وہ بولی وڈ اداکار کارتک آریان سے دوستی کرنے کی خواہش مند ہیں۔سارہ علی خان نے والد کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہرے تعلقات اور دوستی کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔ان کی اس خواہش کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہوگئے تھے اور بعد ازاں صحافیوں نے کارتک آریان سے بھی اس حوالے سے پوچھا تھا۔کارتک آریان نے نومبر میں ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہےکہ وہ سارہ علی خان سے گہری دوستی کریں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کافی ضرور پئیں گے۔کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا تھا اور ان کی خود سے دوستی کی خواہش سن کر ہنس پڑے تھے۔تاہم اب ایک ماہ بعد سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ کارتک آریان سے مل گئیں۔سارہ علی خان کی یہ خواہش رنویر سنگھ نے پوری کی، جنہوں نے ایک تقریب میں کارتک آریان کو ان سے ملوایا۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں تینوں اداکار موجود تھے اور رنویر سنگھ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے کارتک آریان کو سارہ علی خان سے ملوایا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے نہ صرف ہاتھ ملایا، بلکہ ایک دوسرے سے گلے بھی لگے۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملاقات کرنے اور گلے لگنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرنے لگے۔بھارتی میڈیا میں ان دونوں کی پہلی ملاقات پر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اب ممکنہ طور پر دونوں میں تعلقات آگے بڑھیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل