محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

’’میں تو اسلام پر ریسرچ کرنے آئی تھی ‘‘ گرفتار ماڈل ٹریسا نےحیران کن با ت کہہ دی ، ایک سال گزارنے کے بعد ٹریسا نے ’یوٹرن‘ لینا سیکھ لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی چیک ری پبلک کی خوبرو ماڈل ٹریسا کو پاکستان میں چند مہینے ہی گزرے ہیں مگر وہ بھی پاکستانی سیاستدانوں کے رنگ میں رنگ گئی ہیں اور ’یوٹرن‘ لینے کے معاملے میں ایک نیا ’معیار‘ قائم کر دیا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اسلام پر ریسرچ کیلئے پاکستان آئی تھی۔21 سالہ ماڈل ٹریسا کو رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔ٹریسا ائیرپورٹ پر دو سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے کامیابی سے گزرنے میں کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد اس کے سامان میں منشیات کا انکشاف ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسے حراست میں لے لیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ملزمہ ٹریسا پاکستان میں چند مہینے گزار کر ہی بڑا ’لیڈر‘ بننا سیکھ گئی ہیں کیونکہ انہوں نے بھی اپنے بیان حلف سے ’یوٹرن‘ لے لیا ہے۔ ٹریسا نے اس سے قبل ہیروئن سمگل کرنے کا انکشاف کر لیا تھا تاہم وہ اپنے بیان سے مکر گئی ہے اور کہا ہے کہ میں تو اسلام پر ریسرچ کی کرنے کی غرض سے پاکستان آئی تھی۔جیل میں ایک سال گزارنے کے بعد ٹریسا نے ’یوٹرن‘ لینا سیکھ لیا ہے اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی ثقافت کو بھی اپنا لیا ہے کیونکہ وہ اب ناصرف روایتی لباس پہنتی ہیں بلکہ چادر بھی اوڑھنا شروع کر دی ہے۔ ٹریسا نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ ماڈل اور اسلام پر ریسرچ کرنے کیلئے پاکستان آئی تھی لیکن کسٹم حکام نے مجھے آسان ہدف سمجھتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا جبکہ میرے سامان سے کوئی منشیات بھی برآمد نہیں ہوئیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی ووڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ ... تفصیل