دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

بیوٹی کریم کے اشتہار سے شہرت پانیوالی اداکارہ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں ؟ لڑکا کون ، کیا کام کرتے ہیں؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکارہ و ماڈل یمی گوتم یوں تو بھارت اور پاکستان کے ٹی وی چینلز پر زیادہ تر لڑکیوں کو خوبصورتی بڑھانے کے مشورے دیتی نظر آتی ہیں۔خوبصورتی بڑھانے کے لیے بیوٹی کریم کے استعمال کا مشورہ دینے والی یمی گوتم اگرچہ شاہد کپور اور اجے دیوگن جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی فلمیں کر چکی ہیں۔تاہم انہیں زیادہ شہرت ان کی ماڈلنگ اور بیوٹی کریم کی تشہیر سے ملی۔یمی گوتم ان دنوں آنے والی فلم ’اڑی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ اشتہارات میں لڑکیوں کو خوبصورتی بڑھانے کے مشورے دیتی نظر آتی ہیں—اسکرین شاٹتاہم بولی وڈ میں ان دنوں شادیوں اور محبت کا سیزن بھی چل رہا ہے اور دیگر اداکاراؤں کی طرح انہوں نے بھی اپنی شادی اور محبت پر خاموشی توڑ دی۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق حال ہی میں ایک اخبار نے یمی گوتم سے ان کی شادی اور محبت پر سوال کیا، جس پر انہوں نے کھل کر بات کی۔یمی گوتم کا کہنا تھا کہ اس سال بولی وڈ میں بہت ساری شادیاں ہوئیں اور کیلینڈر شخصیات کی شادیوں سے بھرا نظر آیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ رواں سال میڈیا کافی مصروف رہا۔یمی گوتم کے مطابق ان کا فوری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ اس وقت کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ابھی تک تنہا ہیں اور وہ اس وقت ہی تعلقات میں ہوں گی، جب وہ شادی کریں گی، تاہم فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔اگرچہ اداکارہ نے فوری طور پر شادی کے امکان کو مسترد کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔یمی گوتم نے انٹرویو میں جہاں خود کو تنہا قرار دیا، وہیں ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار پلکت سمرن کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔یمی گوتم اور پلکت سمرن نے ایک ساتھ صنم رے فلم میں کام کیا تھا اور اسی دوران ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی قربت کی وجہ سے ہی پلکت سمرن کی شادی ناکام ہوئی اور انہوں نے شادی کے محض ایک سال کے اندر ہی اپنی اہلیہ شویتا روہڑا کو طلاق دی۔پلکت سمرن کی طلاق کے بعد اگرچہ ان کی بیوی نے اس کا سبب یمی گوتم کو قرار دیا تھا، تاہم یمی گوتم نے ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا پلکت سمرن سے کوئی تعلق نہیں۔اگرچہ تاحال پلکت سمرن اور یمی گوتم نے اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے تعلقات قائم ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر ... تفصیل