برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

میں کنگ خان سے عشق کرنا چاہتی تھی مگر ۔۔۔۔ اداکارہ ثنا نےچپ کا روزہ توڑ دیابالآخر دل کی بات کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)رواں برس ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں تلوار بازی سے اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی محبت شاہ رخ خان کے ساتھ کی۔خیال رہے کہ 26 سالہ فاطمہ ثنا شیخ نے اگرچہ بطور اداکارہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم وہ اس سے قبل بطور چائلڈ آرٹسٹ چند فلموں میں کام کر چکی تھیں۔مرکزی اداکارہ کے طور پر اب تک فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ 2 فلمیں کی ہیں، جن میں سے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھی شامل ہے۔فاطمہ ثنا شیخ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1997 سے کیریئر کا آغاز کیا اور 2001 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں بھی کام کیا۔شاہ رخ خان کی اس فلم میں کام کرتے وقت فاطمہ ثنا شیخ کی عمر 10 برس سے بھی کم تھی اور اس وقت ہی انہیں شاہ رخ خان سے محبت ہوئی۔دنگل میں فاطمہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ بولی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی محبت پہلی محبت ہوتی ہے، وہ کیوں اور کس سے ہوتی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہوتا۔فاطمہ ثنا شیخ نے وضاحت کی کہ اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی تھیں، تاہم وہ ان کی پہلی محبت ہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت بے حد تکلیف پہنچیں اور ان کا دل ٹوٹ گیا، جب انہیں پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر سوچا کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں؟جس وقت فاطمہ نے شاہ رخ کی فلم میں کام کیا، اس وقت وہ 10 سال سے کم عمر تھیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمزواضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے اس وقت شادی کی تھی، جب فاطمہ ثنا شیخ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔ فاطمہ ثنا شیخ کی پیدائش شاہ رخ خان کی شادی کے ایک سال بعد ہوئی۔اگرچہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم تاحال انہوں نے بطور مرکزی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام نہیں کیا۔

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل