پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

بیٹی کا کردارادا کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ نے عامرخان کیساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔فلم ’دنگل‘ میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔فاطمہ نے مزید کہا ابتدا میں میرے اورعامرخان کے درمیان تعلقات کی خبروں نے بے حد پریشان کیا تھا، میری والدہ بھی ان خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے لوگوں کو صفائی دینی چاہیے، لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ سیکھ رہی ہیں کہ اس طرح کی افواہوں سے کیسے نمٹا جائے۔واضح رہے کہ عامر خان اورفاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس اس وقت سامنے آئی تھیں جب عامر نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے لیے فاطمہ ثنا شیخ کا نام فائنل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلا بازراکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کے لیے بھی فاطمہ ثنا شیخ کے نام کی سفارش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کے ساتھ نزدیکیوں اور تعلقات کے باعث ہی عامرخان کی اُن پرمہربانیاں جاری ہیں تاہم عامر خان نے ان افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو ’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔لاہورمیں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے فلم ” پنجاب نہیں جاﺅں گی “کے بعد کون سا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے انہیں صدارتی اعزاز ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوو¿ں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا ... تفصیل