دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

شادی کے بعد دپیکا نے اپنی زندگی کے4 سال پرانے راز سے پردہ چاک کردیا ، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جنہیں پیار سے مداح ’دیپ ویر‘ بلاتے ہیں، کا رشتہ تو طویل عرصے سے سب کے سامنے ہی تھا، ان کی شادی کی تاریخ، تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات کے ڈیزائنر اور دیگر تفصیلات بھی سب کے سامنے آتی رہیں، تاہم ایک راز ہے جو کسی کو معلوم نہیں۔جسے اب دپیکا پڈوکون نے خود سب کو بتادیا ہے۔کئی روز قبل کافی ود کرن شو پر دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے افیئر کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کی منگنی کب ہوئی تھی؟دپیکا پڈوکون نے فلم فیئر کو دیے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور رنویر سنگھ کی منگنی 4 سال قبل ہوئی تھی۔جی ہاں، 4 سال قبل جب ایسی رپورٹس سامنے آتی تھی کہ کیا رنویر دپیکا ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، یا ان کا بریک اپ ہوچکا ہے، تب یہ دونوں خفیہ منگنی کرچکے تھے۔اس حوالے سے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں جڑنے کے 6 ماہ بعد ہی دپیکا کو اندازہ ہوگیا کہ یہ وہی ہیں جن کے ساتھ وہ اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہیں، لیکن اس دوران ان دونوں کو کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔دپیکا نے بتایا کہ ’اب جب میں گزرے وقت کو دیکھتی ہوں، تو اندازہ ہوتا ہے کہ 6 ماہ میں ہی میں اس رشتے کے لیے کافی جذباتی ہوگئی تھی، ظاہر ہے 6 سال کے رشتے میں ہم نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن ہم کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے، کبھی کوئی بہت بڑا جھگڑا نہیں ہوا، یا ایسا بھی کوئی وقت نہیں آیا جب ہم ایسا سوچیں کہ ہمیں وقت لینا چاہیے اور اپنے رشتے کے بارے میں سوچنا چاہیے، جو بھی ہوا، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے‘۔اداکارہ کے مطابق ’ہماری منگنی 4 سال قبل ہوئی، کوئی نہیں جانتا تھا، یہ بات صرف ہمارے والدین اور ہماری بہنوں کو معلوم تھی‘۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سب سے پہلے 2013 میں فلم ’رام لیلا‘ میں کام کیا۔اور اس فلم سے ہی ان دونوں کے افیئر کا آغاز ہوا۔اس کے بعد یہ دونوں سنجے لیلا بھنسالی کی دو اور فلموں ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی رواں سال 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں منعقد ہوئی۔جس کے بعد ان دونوں کی شادی کے استقبالیہ بنگلور اور ممبئی میں ہوئے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کو بولی وڈ کی خوبصورت اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی اپنے وقت کے کامیاب اداکار ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر ... تفصیل