وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سارے خدشار دور ۔۔۔ جھانوی نے سمرتی ایرانی سے معافی کیوں مانگی؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)برصغیر میں اپنے سے بڑوں کو یا بزرگوں کو انکل ، آنٹی، چاچا، خالہ، تائو وغیرہ کہنے کا رواج عام ہے، مگر بعض اوقات ایسے رشتے قائم کرنے پر لوگ ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔کچھ ایسا ہی بھارتی ڈراموں کی سابق اداکارہ اور ماڈل اوراب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اوریونین منسٹر فار ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں جو نوجوانوں کی جانب سے آنٹی پکارنے پر ناراض ہوجاتی ہیں۔42 سالہ سمرتی ایرانی ماضی میں مقبول بھارتی ڈرامے ساس بھی کبھی بہو تھی ، میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں اور اب بھارت کی مرکزی وزیر بن جانے کے باوجود بھی شوبز تقریبات میں نظر آتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پرگزشتہ سال انتقال کرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 21 سالہ جھانوی کپور کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہیں جھانوی کپور نے آنٹی کہا۔سمرتی ایرانی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جھانوی کپور نے انہیں آنٹی بلانے پر معذرت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران جھانوی کپور مسلسل انہیں آنٹی کہ کر بلاتی رہیں اور پھر آخر میں معافی بھی مانگی۔انکا کہنا تھا کہ وہ جھانوی کپور کی جانب سے آنٹی بلانے پر خفا نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے معافی مانگے جانے پر انہوں نے جھانوی کو کہا کہ ’کوئی بات نہیں بیٹا‘۔سمرتی ایرانی نے اپنی پوسٹ میں ’آنٹی کس کو بولا اور ٹوٹل سیاپہ‘ جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا۔واضح رہے کہ جھانوی کپور اور سمرتی ایرانی کی عمر میں 21 سال کا فرق ہے۔سمرتی ایرانی نے اداکاری سن دوہزارسے شروع کی، تاہم انہیں شہرت’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں کام کرنے کی وجہ سے ملی۔وہ ماضی میں مس انڈیا کے مقابلوں میں بھی شریک رہیں۔سمرتی ایرانی اس وقت ریاست گجرات سے رکن پارلیمنٹ ہیں

مزید خبر یں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل‘ کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن ’افغان امریکن آئیڈل‘میں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان ... تفصیل

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ... تفصیل