آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

amitabh bachchan and shahrukh khan

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹارز شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے دلچسپ گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘ گاکر اپنے تمام مداحوں کو خوش کردیا، دونوں کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈراداکار امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’بدلہ‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اورتب ہی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں دونوں سپر اسٹار آج کل ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔گزشتہ روز بھی دونوں اداکار ایک ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونےوالی فلم ’ہم‘ کا گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم‘ گایا ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بدلہ میں امیتابھ بچن اور اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئینگے جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر شاہ رخ خان خود ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اسی گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساتھ گا کر مزہ آگیا، لیکن آپ کی غزل نے تو ہمارا دل جیت لیا۔‘

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل