آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شاہ رخ کی بیٹی سہانا کوانسٹا گرام پرتصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

suhana

ممبئی(نیوزڈیسک) شاہ رخ خان کو ایک مثالی باپ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی مصروف ترین زندگی سے اپنے بچوں کے لیے مناسب وقت نکالتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وہ اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا اور بیٹوں آریان اور ابرام کے ساتھ چھٹیاں منانے یورپ گئے جہاں سہانا نے ایسے لباس میں تصویر بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں سہانا نے پیراکی کا لباس بکنی پہن رکھا ہوتا ہے، جس پر انٹرنیٹ صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ثناءحسینی نامی صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”سیلیبریٹی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ تم ننگا گھومنا شروع کر دو۔“ نعیم انصاری نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”اتنی گرمی لگ رہی ہے کہ پورے کپڑے ہی اتار دیئے؟“ سید امیر علی نے کہا کہ ”آپ ایک مسلمان ہو، شرم کرنی چاہیے جو ایسے کپڑے پہن رہی ہو۔ 60، 70سال کی دنیا ہے۔ مرنے کے بعد اللہ کو کیا منہ دکھاﺅ گی۔ اللہ آپ کو ہدایت عطا فرمائے۔“انس سید نامی شخص نے کہا کہ ”یار میں یہ نہیں بول رہا کہ برقعہ پہن کر پول میں جاﺅ لیکن کم سے کم وہ اتنا تو پہن لو کہ جسم کے پوشیدہ حصے نظر نہ آئیں۔“

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل