آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی

نیویارک (نیوز ڈیسک)خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھاگئی۔’ ’کیپٹن مارول“ نے63 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ورائٹی میگزین کے مطابق کیپٹن مارول تین دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی چھٹی فلم بن گئی ہے۔کیپٹن مارول، ڈزنی اور مارول اسٹوڈیوز کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں لیڈ کردار خاتون کا ہے۔ فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور ویک اینڈ کے تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 63 ارب 44 کروڑ روپے کمالیے۔ فلم نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 21 ارب 33 کروڑ اور باقی دنیا سے 42 ارب 11 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔پچھلے دو ہفتوں سے باکس آفس پر ٹاپ پر رہنے والی فلم ’ہاو ٹو ٹرین یور ڈریگن: دا ہڈن ورلڈ‘ دوسرے نمبر پر آگئی۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے دو ارب روپے سے زیادہ کمائی کی۔ یہ ڈریگن ٹرائیلوجی trilogy کے سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ہے۔اس ہفتے تیسرے نمبر پرA Madea Family Funeral رہی، فلم نے ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل