آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فلم’’جنونِ عشق“ پاکستان کے 100سے زائد سینما ﺅں میں ریلیز کی جائیگی

کراچی (نیوز ڈیسک) رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ پاکستان کے 100 سے زائد سنیماوں میں ریلیز کی جائے گی۔پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر کامیابی کے سفر چل پڑی ہے اور ایک کے بعد ایک مختلف موضوعات پر مبنی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جو فلم بینوں کے معیار پر بھی پوری اتر رہی ہیں اور اب رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ بھی اگلے ماہ سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے جس میں دو نئے چہرے عدنان خان اور ماہی خان کے ساتھ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے عامر قریشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات ناران اور کاغان اور باقی بینکاک اور برطانیہ میں کی گئی ہے جب کہ فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے ہوئے کچھ گیت بھی شامل کئے گئے ہیں۔30 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے نسیم حیدر شاہ نے اپنی فلم ’جنونِ عشق‘ کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو پاکستان بھر میں سو سے زائد سنیماو¿ں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تمام سنیما مالکان کو تفصیلات بھی مہیا کردی گئی ہیں جب کہ لاہور کے کئی سنیما فلم کی ریلیز کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔نسیم حیدر شاہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ تمام پاکستانیوں نے مشترکہ طور پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی ہے اور اب مجھے امید ہے کہ ہماری فلمیں کامیابی حاصل کریں گی۔واضح رہے کہ اصغر علی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم’ ’جنونِ عشق“ اگلے ماہ 12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل