آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Ayan Ali

لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل گرل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ایان علی کے وکیل آفتاب باجوہ کی طرف سے دائر درخواست میں ایان علی نے کہا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے۔آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ایان علی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسٹم کورٹ کے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔یاد رہے تین دن قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے ایان علی کی عدم حاضری پر ملزمہ کو اشتہاری قرار دیا۔کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی تھی۔ عدالت نے ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل