سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

میں ڈپریشن سے لڑ رہا ہوں اورمداحوں کی دعائیں چاہتا ہوں‘جسٹن بیبر

اوٹاوا (نیوز ڈیسک)کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر دنیا بھر میں مقبول ہیں اور گزشتہ سال ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں۔مگر اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ڈپریشن سے جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں 25 سالہ گلوکار نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی کہانی سے ان کے 105 ملین فالورز کو مدد ملے گی۔انہوں نے لکھا آپ لوگوں کو اس توقع کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو مدد ملے گی، مجھے بہت زیادہ جدوجہد کا سامنا ہے، دنیا سے الگ تھلک اور عجیب محسوس ہوتا ہے، میں ہمیشہ واپس لوٹتا ہوں تو میں فکرمند نہیں مگر آپ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں۔ان کا کہنا تھا خدا سے تعلق اور آپ کی دعائیں واقعی کام کرتی ہیں، شکریہ۔اس پوسٹ پر مداحوں نے گلوکار کی دیانتداری کو سراہا اور سپورٹ کی پیشکش کی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل