سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے لیکن ان کی نظمیں اور اشعار آج بھی پسے ہوئے طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔حبیب جالب 24مارچ 1928ءکو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، پارٹیشن کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آئے اور روزنامہ امروز میں بطور پروف ریڈر کام کرنے لگے۔ حبیب جالب نے اشعار کہنا شروع کیے تو ان کا لب و لہجہ ان کی الگ پہچان بنا۔جالب نے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو اپنے اشعار سے خراج تحسین پیش کیا، وہیں ان کے سامنے تنقید بھی کرتے۔ وہ ضیا دور میں مارشل لا کے باوجود ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہ ڈرے۔ حبیب جالب کئی بار جیل میں قید بھی رہے۔ حبیب جالب 12مارچ 1993ءکو انتقال کر گئے تھے ۔ حکومت پاکستان نے ان کے مرنے کے 16 برس بعد انہیں نشان امتیاز سے نوازا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل