آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

آج بھی اپنے فن سے مطمئن نہیں ،سمجھتی ہوں ابھی کرنے کو اور بہت کچھ ہے ‘صباءفیصل

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ صباءفیصل نے کہا ہے کہ آج بھی اپنے فن سے مطمئن نہیں اور سمجھتی ہوں کہ ابھی کرنے کو اور بہت کچھ ہے ،بے شمار کردار ادا کر چکی ہوں ، جاوید شیخ کسی ڈرامہ سیریل میں میرے شوہر بنتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے ٹی وی پر متعارف کروانے کا سہرا رفیق احمد وڑائچ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھے اناﺅنسمنٹ کےلئے سلیکٹ کیا ،جب میں پی ٹی وی میں آڈیشن دینے گئی تو 26لڑکیوں میں سے 25فیل ہوئیں اور میں واحد لڑکی تھی جو سلیکٹ ہو گئی ۔ جب میں نے پہلی اناﺅنسمنٹ کی تو بعد میں مجھے دو دانت بڑے ہونے کی وجہ سے ٹی وی پر آنے سے روک دیا گیا ۔ لیکن میں نے ہمت نہیںہاری اور اپنے دانت ٹھیک کروانے کے بعد دوبارہ آڈیشن دیکر انٹری کی اور 14اگست کی یادگار اناﺅنسمنٹ کی جسے دیکھنے کے بعد سب بہت متاثر ہوئے اور انہو ں نے مجھے اے گریڈ اناﺅنسر کا درجہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عرصے تک خبریں بھی پڑھیں اور پھر میں ٹی وی ڈراموں کی طرف آگئی ۔ مجھے عائزہ خان ، منائلء، ایمن ، شہزاد شیخ ،احسن خان ،دانش تیمور ،کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا جبکہ جاوید شیخ کسی ڈرامہ سیریل میں میرے شوہر بنتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے ۔ صباءفیصل نے کہا کہ میں تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کر چکی ہوں ۔ مگر ڈرامہ سیریل کرنے سے پہلے ڈائریکٹر اور کو آرٹسٹ کے بارے میں ضرور پوچھتی ہوں اور پھر سٹوری دیکھتی ہوں جس کے بعد اپنے کردار کا جائزہ لیتی ہوں اگر محسوس ہوتا ہے کہ اس میں میرے لیے اداکاری کا مارجن ہے تو پھر اداکاری کرنا پسند کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میںنے کچھ عرصہ قبل اپنے صاحبزادے کی شادی کی ہے ۔میری بیٹی سعدیہ فیصل کو مادلنگ کا شوق تھا لیکن میں نے اپنے بچوں کو پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سعدیہ نے مجھے کہا کہ میں ماڈلنگ کرنا چاہتی ہوں تو میں نے اسکی اجازت دے دی اور ساتھ ہی اسے یہ بھی واضح کر دیا کہ ایک سال کے اندر اندر تمہاری شادی کر دوں گی اور اگر تمہارا شوہر اجازت دیکر تو تم آگے بھی ماڈلنگ کر سکتی ہوں ۔ میرا داماد فیصل بہت اچھا ہے اور اس نے بھی سعدیہ کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا ۔ خدا کا شکر ہے کہ میں اب نانی بھی بن چکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار کام کر لیا ہے مگر سچ پوچھیں تو میں آج بھی اپنے فن سے مطمئن نہیں اور سمجھتی ہوں کہ ابھی کرنے کو اور بہت کچھ ہے ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کب میری کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کےساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل