سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا ہے۔ ندا چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی صلہ پہلے تعلیم مکمل کرے اور بعد ازاں اپنی مرضی سے جس پیشے کا چاہے انتخاب کرے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز کی بیٹی صلہ یاسر کو دوران تعلیم ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی پیشکش موصول ہو رہی ہیں لیکن والدین کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی پہلے تعلیم مکمل کرے اور اس کے بعد اپنی مرضی سے پیشے کا انتخاب کرے۔بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ندا یاسر سے ایک پروڈیوسر نے صلہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے واضح انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہے، اس لئے اسے کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل