سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

امریکی ماڈل ورائٹر سمر رینی اوکس نے اپنے اپارٹمنٹ میں 700 پودے لگا دیئے

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی ماڈل، رائٹر اور ماحولیاتی کارکن سمر رینی اوکس کے بروکلین کے اپارٹمنٹ میں دو چار نہیں بلکہ 700پودے ہیں۔ بروکلین ولیم برگس میں مقیم ماڈل رینی اوکس کا یہ اپارٹمنٹ کسی حیرت کدہ سے کم نہیں -سمر رینی اوکس کا اپارٹمنٹ 1200مربع فٹ کے احاطے پر محیط ہے۔ اگر اس اپارٹمنٹ کا رخ کیا جائے تو جو چیز سب سے پہلے آپ کا استقبال کرے گی، وہ پودے ہوں گے اور اپارٹمنٹ کے آخر تک صرف یہی پودے آپ کو نظر آئیں گے۔اپارٹمنٹ کے بیڈروم ،لیونگ روم اورکچن ہی نہیں بلکہ ہر کونے میں خوبصورت پودے ہی موجود ہیں۔ جب 1200مربع فٹ کی یہ جگہ سمر رینی اوکس کو کم محسوس ہونے لگی تو انہوں الماریوں کی درازوں میں بھی پودے اگانا شروع کر دیئے، ہر آنے والا سال ماڈل سمر رینی کے اپارٹمنٹ کے پودوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔اس شوق کی وجہ بتاتے ہوئے سمر رینی اوکس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری پرورش دیہاتی علاقے میں ہوئی جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ آج بھی اس ہرے بھرے ماحول کو، جہاں میرا بچپن گزرا، بے حدیاد کرتی ہوں۔شہر میں گاﺅں کے ماحول کو یاد رکھنے اور شہر میں ہی نخلستان بنانے کے لیے میں نے اپنے اپارٹمنٹ کو پودوں سے بھر دیا۔اوکس نے بیڈروم کی ایک دیوار کو عمودی باغبانی (ورٹیکل گارڈننگ) کے لیے منتخب کیا ہوا ہے جبکہ ان کے اپارٹمنٹ کا چھوٹا سا ڈرائنگ روم ایریا بھی باغبانی کے شوق کی جھلک دکھاتا ہے، جہاں ڈائننگ ٹیبل کے عقبی حصے کو گارڈننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسٹڈی روم کا رخ کیا جائےتو وہاں موجود شیلف بھی پودوںسے خالی نہیں۔ پودوں کی بڑھتی شاخیں شیلف کے اردگرد پھیلی ہوئی ہیں، جو ایک پرسکون اور متاثر کن ماحول پیدا کرتی ہیں ۔ اوکس کے دوست ان کے اپارٹمنٹ کو ان ڈور جنگل سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ”لعل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل”چیخ“ ، ”بالا“ اور”اورنگ ریزا“ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ... تفصیل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا ... تفصیل