آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ،کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں‘ جواد احمد

لاہور (نیوز ڈیسک)نامور گلوکارجواد احمد نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ، میر ی پارٹی میں کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں اور یہ ایک عام آدمی کی بات کرنے والی سیاسی جماعت ہے جس کی فنڈنگ بھی اپنی جیب سے کرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف اس ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے بلکہ غریبوں کے حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں ۔ عمران خان چار سو کنال کے گھر میں رہتے ہیں حالانکہ ان کی ضروریات ایک کنال کے گھر میں پوری ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں بلکہ میں لوگوں کو شعور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کو پہچانیں اور حکمرانوں سے ان کا تقاضہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے علامہ محمد اقبال ،مرزا غالب ، میر تقی میر ،فیض احمد فیض اور دیگر شعراءکا کلام پڑھا ہے جس کے بعد میں خود بھی شاعری کرنے لگا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل