آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی کار از کیا ہے ؟

Priyanka chopra

ممبئی (نیوز ڈیسک) حال ہی میں پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں مگر انہوں نے شادی کے موقع پر میک اپ کے لیے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال کے بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پریانکا کے چہرے کی خوبصورتی، بشاشت اور تازگی کا راز اس سادہ سے ٹوٹکے میں پنہاں ہے۔مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو ”ہلدی ماسک “ کا نام دیا جاتا ہے۔ پریانکا باقاعدگی کے ساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے۔پریانکا چوپڑا کے اس ”محیر العقول“ ٹوٹکے کی تیاری میں ایک بڑا چمچ ہلدی، اسی کی مقدار میں گندم کا آٹا، لیموں کا جوس ایک چمچ، دہی ایک چمچ اور عرق گلاب کے چند قطرے استعمال ہوتے ہیں۔ان تمام اجزاءکا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے چہرے پر لیپ کر لیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کے گیم ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کا دوائیوں کی بجائے توجہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈپریشن سے متعلق انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کہا کہ آجکل ذہنی ... تفصیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ ... تفصیل